14 اکتوبر 2015 - 05:15
بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابی رہبر انقلاب اسلامی کی مرہون منت ہے

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جامع ایٹمی معاہدے میں دنیا کی چھے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابی کو رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں اور ایرانی قوم کے اتحادویکجہتی کا مرہون منت قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے شمالی شہر ساری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ایران کے سفارتکاروں کی کامیابی رہبر انقلاب اسلامی کی بصیرت و رہنمائی اور ایرانی قوم کی استقامت و یک جہتی کی مرہون منت ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایرانی قوم کا قابل فخر کارنامہ ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی قراردادوں کو منسوخ کرنے پر مجبور کردیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اسلامی نے اپنی مسلح افواج کی توانائی اور عوام کے اتحادویک جہتی کے باعث عالمی طاقتوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے مشکلات اور پابندیوں کے مقابلے میں دلیرانہ استقامت سے کام لیا اور پابندیوں کا دور گزرجانے کے بعد اپنے اسی اتحادویک جہتی سے کام لیکر پائیدار اقتصادی ترقی کے مراحل طے کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169